ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان، دہشت گردوں نے ایک بار پھر نمازیوں کو نشانہ بنا ڈالا

افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم  دھماکہ کیا گیا،  جس کے اثر سے3 نمازی شہید جب کہ امام مسجد سمیت 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع اسپین گھر کی ایک جامع مسجد  میں نماز جمعہ کی ادا ئیگی  کے دوران  ہونے والے زور دار دھماکے سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔

مقامی طالبان کمانڈر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مسجد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ مزید  ہلاکتوں کا خدشہ ہے اور  دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

امام مسجد سمیت 15 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک سبب ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کسی گروپ نےاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ  طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جمعہ کے روز مسجد میں دھماکے کا یہ چوتھا واقعہ ہے تاہم اس بار سنی مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں