ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"کال آف ڈیوٹی: وینگارڈ ‘‘ میں خون آلودہ قرآنی صفحات کو جگہ دینا مہنگا پڑ گیا

گیم ڈویلپر Activision-Blizzard نے اپنی تازہ ترین گیم  "کال آف ڈیوٹی: وینگارڈ میں خون آلودہ قرآنی صفحات کے لیے مسلمان صارفین سے معافی مانگی ہے۔

گیم سیریز کال آف ڈیوٹی کے نئے جاری کردہ ورژن "کال آف ڈیوٹی: وینگارڈ” کے "زومبی” موڈ میں "اسٹالن گراڈ کا نقشہ” قرآن پاک کے صفحات پر مشتمل تھا، جن میں سے کچھ خون سے آلودہ تھے، جوزمین پر  بکھرے ہوئے تھے، جس پر مسلمانوں نے رد عمل کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس سے قبل کچھ ممالک نے نئے ورژن وینگارڈ کا بائیکاٹ  کرنے  کی اپیل کی تھی۔

Activision-Blizzard نے گزشتہ روز کال آف ڈیوٹی مشرق وسطی سماجی رابطوں کے پیجز پر  معافی نامہ جاری کرتے ہوئے مواد کو "بے حسی ” قرار دیا ہے۔

کمپنی نے دفاع کیا ہے کہ  زیر بحث تفصیل غلطی سے شامل کی گئی تھی۔

عربی زبان میں  بیان میں لکھا گیا ہے، "یہ کبھی بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا جیسا کہ کھیل میں تھا؛ ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔”

نقشے پر قرآن پاک کے صفحات کو بعد میں خالی کاغذوں سے بدل دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں