English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باجوڑ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر ریموٹ بم حملہ

القمر

پاکستان میں تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ 

اطلاع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس دوران  دو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے،  دھماکے کی شدت اور آواز سے ارد گرد کے لوگوں میں  خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کرد گئی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے