English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے بھارت کو S-400دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی

القمر

 روسی ادارہ برائے عسکری وتکنیکی تعاون کے سربراہ دیمیتری شوگائیف نے بتایا ہے کہ بھارت کو ایس 400 دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

شوگائیف نے دبئی میں روسی خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کو ایک 400 دفاعی نظام کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔

بھارت نے  اس نظام کے کے لیے نومبر 2018  کو 5.4 ارب دالرز کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولا دیمیر پوٹین کے درمیان  طویل مذاکرات کے بعد اس معاہدے کا فیصلہ ہوا تھا ،امکان ہے کہ اس نظام کی تکمیل اپریل 2023 تک ہو جائے گی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے