English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا میں ترک فوجیوں اور اجرتی ملیشیا کا موازنہ مناسب نہیں :ابراہیم قالن

القمر

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ لیبیا میں ترک فوجیوں کاور اجرتی ملیشیا  کا موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔

 ترجمان نے ایک ٹی وی چینل پر پیرس میں ہوئی لیبیا کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین معاہدہ موجود ہے لہذا ترک فوجیوں اور اجرتی ملیشیا کے ایک ہی ترازو میں رکھنا درست نہیں۔

قالن نے کہا کہ اس کانفرنس میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کو ترک فوجیوں کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے جس پر ہم خوش نہیں ہیں،اس وقت ہماری ترجیح لیبیا کی سالمیت ہے، حکومت لیبیا کے ساتھ مطابقت کی وجہ سے ہم وہاں موجود ہیں، شام میں کسی ممکنہ  نئے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  ہمارا مقصد دہشتگردی کے خطرے اور عناصر کا خاتمہ کرنا ہے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے