ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں آپریشن،پاک فوج کے 3 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع تربت کے گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف حفاظتی قوتوں کے آپریشن میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق، حفاظتی قوتوں نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کا لگایا بم ناکارہ بناتے ہوئے سپاہی انعام اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حفاظتی قوتیں بزدل دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں