افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے کوتائی سنگی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کابل پولیس کے مطابق شاہراہِ سیلو پر سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کو اس وقت اڑا دیا گیا جب ایک اربن گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کا ہدف طالبان فورسز نہیں تھیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
