آج کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ حریت: عمر چیلک کا صدر میکرون سے متعلق شدید ردعمل”
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کے مرکزی فیصلہ اور انتظامی بورڈ (MKYK) کے اجلاس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے لیبیا کے اجلاس کے بارے میں کہا، "لیبیا میں امن کا قیام۔ لیبیا کے عوام کی طرف سے ہونا چاہئے. فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا ترکی سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی تعلیمی اور ٹریننگ کے مقاصد کے لیے وہاں موجود ہے۔
***روزنامہ صباح : "وزیر دفاع آقار کی منگولیا کے وزیر دفاع سیخان بیار گورسڈ سے ملاقات "
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے ترکی کے دورے پر موجود منگولیا کے وزیر دفاع سیخان بیار گورسیڈ سے ملاقات کی ہے۔ ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفود کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان ملٹری ہسٹری، آرکائیوز، میوزیالوجی اور پبلیکیشن کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
***روزنامہ اسٹار: "نائب صدر اوکتائے: ہم لیڈر ملک بننے کے لیے کام کر رہے ہیں”
نائب صدر فواد اوکتائے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ہم نے ماضی میں سائنس اور ترقی کی راہ ہموار کی تھی، اسی طرح آج ہم جدید ٹیکنالوجی میں ایک لیڈر ملک بننے کی راہ پر گامزن ہیں۔
***روزنامہ وطن: "روزانہ 1007 پروازوں کے ساتھ ترکی یورپ میں دوسرے نمبر پر”
یوروپی آرگنائزیشن فار دی سیفٹی آف ایئر نیویگیشن (EUROCONTROL) کے فضائی ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق 8 تا 14 نومبر کے درمیان، ترکش ایئر لائنز (THY) یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی دوسری ایئرلائن کمپنی بن گئی جو روزانہ ایک ہزار سات پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
***روزنامہ ینی شفق: "پیدل چلنے کے دوران 40 ملین سال پرانا شاہکار برآمد”
ادیامان میں 40 ملین سال پرانے 4 فوسلز ملے ہیں ۔ Bölükyayla گاؤں میں رہنے والی 21 سالہ گل جان اوزترک کو اس وقت مختلف ڈھانچے کے 4 پتھر ملے جب وہ دیہی علاقوں میں اپنے خاندان کے ساتھ چہل قدمی کر ر ہا تھا۔ اوز ترک نے یہ پتھر Adıyaman میوزیم ڈائریکٹوریٹ کو پہنچائے۔ میوزیم ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں کی جانب سے لیے جانے والے جائزے کے بعد پتہ چلا ہے کہ یہ فوسلز سمندری مخلوق کے تھے جن کا تعلق 40 ملین سال سے ہے۔ ان فوسلز کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔
