English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ۔بیلاروس پناہ گزین معاملے کو روس حل کروائے:امریکہ

القمر

امریکہ نے   پولینڈ۔بیلاروس سرحد پر پناہ گزینوں کے مسئلے سے متعلق روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا رسوخ استعمال کرے۔

وائٹ ہاوس ترجمان جین ساکی نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں  اس صورت حال کے حوالے سے کہا کہ ہم پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر موجود اس مسئلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،اس موضوع پر بیلاروس کے صدر لوکاشینکو کو ذمے دارقرار دینے کےلیے یورپی اتحادیوں سے صلاح ومشورے میں ہیں جن میں پابندیاں بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فی الوقت صدر بائیڈن  روسی ہم منصب پوٹین سے ٹیلیفون پر رابطہ کرنے کا خیال نہیں  رکھتےالبتہ ہم چاہتےہیں کہ روس،  بیلاروس پر اپنا دباو ڈالے اور بیلاروسی قیادت کو اختیارات کے غیر ضروری استعمال سے رکوائے۔

ہم بیلاروس پر روسی رسوخ  سے بخوبی واقف ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے