پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے وزیراعظم سے شکوہ کیا ہے کہ ان کے پاس کراچی کے آئیکون کیلئے وقت نہیں ۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم تمام اراکین اسمبلی سے ملے لیکن ان کے پاس کراچی کے آئیکون کیلئے وقت نہیں۔ وہ شخص جس نے سب سے مشکل حلقے میں اپنے سینئر فاروق ستار کو ہرا کر پی ٹی آئی کو فتح دلوائی ۔
PM met every member but not have a time for the ICON of Karachi, the man who got a seat for PTI from the most crucial constituency, defeated my old senior college Farooq Sattar, I have defended PM and First Lady (Bhabhj) every time but he have no time, it is ok
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 17, 2021
عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے ہر جگہ وزیراعظم اور خاتون اول کا دفاع کیا لیکن ان کے پاس میرے لیے وقت ہی نہیں، اچھا ٹھیک ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے پارلیمنٹ پہنچنے پر کہا ہے کہ ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ خود چل کرآگئے ہیں آپ کے تو بڑے گلے شکوے تھے؟ جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ جی ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں، اور بہت اہتمام سے لائے گئے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کون لایا ہے آپ کو، اس پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ جو لاتے ہیں وہی لائے ہیں۔
ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں
جو ہمشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں
عامر لیاقت pic.twitter.com/bh63uAXvkV— Haji Qasim Gujjar (@Kq6O6927FR0bcjq) November 17, 2021
بعد ازاں عامر لیاقت نے ایم این اے علی زیدی کے ساتھ سیلفی شئیر کرتے ہوئے شعر لکھا کہ
ہم آئے تو نہیں ہاں مگرلائے گئے ہیں
ان ہی راہداریوں میں پائے گئے ہیں
نہیں ممکن کہ کرے دور کوئی عمراں سے
گھنی دھوپ میں میشہ چھائے گئے ہیں
علی تھے ساتھ تو خیبر میں اک آئی آواز
عامر بن فہیرہ بھی یہاں لائے گئے ہیں
ہم آئے تو نہیں ہاں مگرلائے گئے ہیں
ان ہی راہداریوں میں پائے گئے ہیں
نہیں ممکن کہ کرے دور کوئی عمراں سے
گھنی دھوپ میں میشہ چھائے گئے ہیں
علی تھے ساتھ تو خیبر میں اک آئی آواز
عامر بن فہیرہ بھی یہاں لائے گئے ہیں@ImranKhanPTI pic.twitter.com/IUbStGVdYe— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 17, 2021
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 4 اکتوبر کو شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استفعیٰ دے دیا تھا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی بھیج دیا ہے لیکن نہیں بتایا کہ استعفی کس کو بھیجا گیا۔قواعد و ضوابط کے مطابق استفعیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہئیے۔ عامر لیاقت حسین کی جانب سے تاحال مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے۔
اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔
قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 3, 2021
