English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘آیا نہیں بلکہ لایا گیا ہوں’ عامر لیاقت کا انکشاف

القمر

پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ خود چل کرآگئے ہیں آپ کے تو بڑے گلے شکوے تھے؟ جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ جی ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں، اور بہت اہتمام سے لائے گئے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کون لایا ہے آپ کو، اس پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ جو لاتے ہیں وہی لائے ہیں۔

بعد ازاں عامر لیاقت نے ایم این اے علی زیدی کے ساتھ سیلفی شئیر کرتے ہوئے شعر لکھا کہ

ہم آئے تو نہیں ہاں مگرلائے گئے ہیں
ان ہی راہداریوں میں پائے گئے ہیں
نہیں ممکن کہ کرے دور کوئی عمراں سے
گھنی دھوپ میں میشہ چھائے گئے ہیں
علی تھے ساتھ تو خیبر میں اک آئی آواز
عامر بن فہیرہ بھی یہاں لائے گئے ہیں

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 4 اکتوبر کو شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استفعیٰ دے دیا تھا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی بھیج دیا ہے لیکن نہیں بتایا کہ استعفی کس کو بھیجا گیا۔قواعد و ضوابط کے مطابق استفعیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہئیے۔ عامر لیاقت حسین کی جانب سے تاحال مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے۔
اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے