English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘کلبھوشن کے حق میں حکومتی بل کے بعد مخالفین کو غدار کہنے والے محب وطن ڈوب مریں’ حامد میر

القمر

سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پیش ہونے والے حکومتی بل کے بعد مخالفین کو غدار کہنے والے محب وطن ڈوب مریں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ

“کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سہولتیں دینے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں آج کا دن بہت تاریخی ہے حکمران اتحاد اپنی اکثریت کے بل بوتے پر ایک بھارتی جاسوس کے حق میں قانون سازی کریگا آج کے بعد مخالفین کو غدار کہنے والے محب وطن ڈوب مریں”

اس سے قبل انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور ایم این اے مولانا چترالی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کون ہے جو اس قسم کے قوانین منظور کرانے کے لئے زور لگا رہا ہے؟ انہوں نے لکھا کہ

“جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور ایم این اے مولانا چترالی نے بتایا ہے کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آزادی دلانے کا بل پیش کیا جائے گا جس کی وہ مخالفت کرینگے ، کون ہے جو اس قسم کے قوانین منظور کرانے کے لئے زور لگا رہا ہے؟”

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ

“آج یہ قانون پاس کرکے کلبھوشن کو NRO دیا جا رہا بھارت کو خوش کرنے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلے جا رہے ھیں۔۔ ترلے انڈیا کے خود کرتے ھیں الزام دوسروں پہ لگاتے ھیں۔۔ کوئی شرم کو ئ حیا ھوتی ھے”

خیال رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف کے قانون کے پیش نظر بل پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے