شمالی گھانا میں رقان سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
گھانا کے ادارہ برائے صحت عامہ کے ڈاریکٹر ڈاکٹر فرینکلن اسیڈو بیکو نے بتایا ہے کہ ملک کے سوانا نامی علاقے میں یرقان کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسیڈو بیکو نے بتایا علاقے میں حالیہ ایک ماہ کے دوران 400 سے زائد افراد یرقان میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے ہلاک شدگان بچوں کی تعداد 22 ہو چکی ہے۔
