ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران،عالمی توانائی کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے:وال اسٹریٹ جرنل

  دعوی کیا گیا ہے کہ  عالمی جوہری توانائی کمیشن کے مشاہدے سے دور ایک علاقے میں ایران نے جوہری سینٹری فیوجز کے لیے ضروری مواد تیار کرنے کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

 وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے بعض مغربی سفارت کاروں کے توسط سے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ  ایران کے ساتھ ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے باوجود تہران کے مغرب میں واقع  کرج  نامی شہر میں ایک اسمبلنگ کارخانے میں اگست سے مسلسل جوہری پیداوار جاری ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ایران نے اب تک کافی مقدار میں جدید قسم کے سینٹری فیوجز تیار کر لیے ہیں جو کہ عالمی جوہری توانائی کمیشن کی پہنچ سے دور ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں