پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ اب ایک پروگرام میں انہوں نے لانے والوں کے نام بتا دیئے ہیں۔
عامر لیاقت حسین اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ جو ہمیشہ لاتے ہیں، وہی پورے اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔
اب ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے لانے والوں کے نام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے چار آدمی مجھے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لانے کی کوششیں کر رہے تھے، ان میں فیصل واوڈا، علی زیدی، علی محمد خان اور فواد چودھری شامل ہیں۔ یہی لوگ مجھے لے کر آئے ہیں۔
For You Khan Sahib @ImranKhanPTI I love you a lot but I can not stay due to those evil minds whose advise will break you and I can not see my captain, my leader, my mentor as a broken custodian of #pakistan I am sorry but I will defend you and bhabhi till ny last breath. Love pic.twitter.com/MUlhyKPXON
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 20, 2021
قبل ازیں عامر لیاقت حسین نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، لیکن میں ان بد دماغوں کی وجہ سے نہیں رہ سکتا جن کے مشورے آپ کو توڑ دیں گے اور میں اپنے کپتان، اپنے قائد، اپنے مرشد کو پاکستان کے ٹوٹے ہوئے محافظ کے طور پر نہیں دیکھ سکتا، مجھے افسوس ہے لیکن میں آپ اور بھابھی کا آخری سانس تک دفاع کروں گا۔
PM met every member but not have a time for the ICON of Karachi, the man who got a seat for PTI from the most crucial constituency, defeated my old senior college Farooq Sattar, I have defended PM and First Lady (Bhabhj) every time but he have no time, it is ok
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 17, 2021
ایک ٹویٹ میں شکوہ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے یہ بھی لکھا تھا کہ وزیر اعظم نے ہر رکن سے ملاقات کی لیکن کراچی کے آئی سی او کیلئے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ اہم ترین حلقے سے پی ٹی آئی کیلئے سیٹ لینے والے شخص نے فاروق ستار کو شکست دی۔ میں نے ہر بار وزیراعظم اور خاتون اول (بھاوج) کا دفاع کیا لیکن ان کے پاس وقت نہیں ہے، یہ ٹھیک ہے۔
ہم ایک جملہ کہتے ہیں اور وہ ٹرینڈنگ میں آجاتا ہے ہم ایک شو کرتے ہیں اور ٹرینڈ بن جاتا ہے, ٹی وی پر ہر کوئی عامر لیاقت ببننا چاہتا ہے یہ اللہ کی رحمت ، اس کا فضل اور اقا کی نظر کرم نہیں تو کیا ہے ورنہ میں کچھ بھی نہیں، میں کچھ بھی نہیں؟
بس میرا ماہی صلی علی !!! pic.twitter.com/XpgUVGhtoD— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 17, 2021
”ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں” کہنے کے بعد عامر لیاقت حسین کا یہی جملہ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔ انہوں نے اس پر بھی ٹویٹ کی اور لکھا کہ ہم ایک جملہ کہتے ہیں اور وہ ٹرینڈنگ میں آ جاتا ہے، ہم ایک شو کرتے ہیں اور ٹرینڈ بن جاتا ہے۔ ٹی وی پر ہر کوئی عامر لیاقت بننا چاہتا ہے، یہ اللہ کی رحمت، اس کا فضل اور آقا کی نظر کرم نہیں تو کیا ہے، ورنہ میں کچھ بھی نہیں، میں کچھ بھی نہیں؟
ہم آئے تو نہیں ہاں مگرلائے گئے ہیں
ان ہی راہداریوں میں پائے گئے ہیں
نہیں ممکن کہ کرے دور کوئی عمراں سے
گھنی دھوپ میں میشہ چھائے گئے ہیں
علی تھے ساتھ تو خیبر میں اک آئی آواز
عامر بن فہیرہ بھی یہاں لائے گئے ہیں pic.twitter.com/H0qD3Xro3n— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 17, 2021
