مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسی خاتون جو جادو ٹونہ یا جنتر منتر کرتی ہے، وہ ایسی چیزوں یا باتوں کی ذمہ دار نہیں بلکہ اس شخص پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ایسی باتوں پر اعتقاد رکھتا ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں، پورا پاکستان جانتا ہے کہ اس ملک کو جادو ٹونے اور جنتر منتر سے چلایا جا رہا ہے۔ صرف اسی چیز پر آج ملک کی 22 کروڑ عوام کی قسمتوں کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
اس ملک کو جادو ٹونے جنتر منتر جنات اور موکلین کی مدد سے چلایا جارہا ہے #MaryamNawaz pic.twitter.com/x7A87bAEx5
— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) November 17, 2021
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں اداروں کی عزت اور وقار کا راگ الاپنے والا شخص جو کالی دال اپنے جسم پر لگا کر بیٹھتا تھا، اس نے اہم ادارے کی صرف اس لئے تقرریوں میں دیر کی کیونکہ موکلوں اور جنات کی ٹائمنگ نہیں مل رہی تھی۔
انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ فلاں کا نام فلاں حرف سے شروع ہوتا ہے۔ آج نتھیا گلی میں جانا ہے کیونکہ عوام کے درمیان نہیں رہنا، کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کے گلے کٹتے ہیں وہاں نہیں جانا کیونکہ لاشوں کے پاس نہیں بیٹھنا کیونکہ ایسی چیزوں سے منع کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری اس لئے روکی جاتی ہے کیونکہ جنات یا موکلوں نے جو ٹائم فریم دیا ہے اس سے میچ نہیں کرتا۔
کسی خوف کے بغیر آج کھل کر کہتی ہوں جنرل فیض نے اپنی چارج شیٹ میں آج ایک اور بہت بڑے گناہ کا اضافہ کرلیا ہے
جنرل فیض نے چونکہ 20 تاریخ چلے جانا ہے اسلئے یہ تمام تباہی بربادی خرابی اور اپنے آپ کو بچانے کی کوشش اس کے جانے سے قبل کی جارہی ہے#MaryamNawaz pic.twitter.com/YcZPZYMT89— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) November 17, 2021
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں کیوں کسی خاتون کا نام لوں، کیونکہ میری نظر میں وہ خاتون بالکل ان معاملات کی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ وہ شخص ذمہ دار ہے جو ایسی باتوں پر اعتقاد رکھتا ہے۔
انہوں نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ کسی خوف کے بغیر آج کھل کر کہتی ہوں جنرل فیض نے اپنی چارج شیٹ میں آج ایک اور بہت بڑے گناہ کا اضافہ کرلیا ہے۔ جنرل فیض نے چونکہ 20 تاریخ چلے جانا ہے اس لئے یہ تمام تباہی بربادی خرابی اور اپنے آپ کو بچانے کی کوشش اس کے جانے سے قبل کی جا رہی ہے۔
