English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے ایک اور بحری جہاز بیڑے میں شامل ہو گیا ہے: ایردوان

القمر

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی میں  قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے بحری جہازوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

 صدر ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی کے گروپ اجلاس  سے خطاب میں کہا کہ  گہرے سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش کےلیے 3 ڈرلنگ  اور 2 سیسمک بحری جہاز بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں مصروف ہیں جس میں ایک اور جہاز شامل ہو گیا ہے جو کہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے  ۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے بحری جہازوں کی تعداد دنیا میں صرف پانچ ہے جس میں سے ایک اب ہمارے پاس ہے جس کیا طوالت 238 میٹر اور وسعت42 میٹر ہے جو کہ 3665 میٹر گہرائی تک کھدائی کر سکتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے