English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: بم حملے، 2 افراد ہلاک

القمر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو مختلف مقامات پر بم حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان عبوری حکومت وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں اربن منی بس پر بم حملہ کیا گیا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 عورتوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم عینی شاہدوں نے حملے میں 4 افراد کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔

طالبان انتظامیہ نے کابل کے علاقے دہبوری میں بھی ایک سِول گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں 1 شخص کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے