ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ

کراچی اور حیدر آباد میں نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں 2 گھنٹے بڑھادیے گئے اور دونوں شہروں کے سینٹرز ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔

چئیرمین نادرا طارق ملک کی خصوصی ہدایات کے تحت عوام کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس مطابق کراچی اورحیدرآباد کے نادرامراکز کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے، اب سابقہ اوقات سے 2 گھنٹے زائد تمام سینٹرز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسی تسلسل میں تمام نادرامراکز میں ہفتے میں 6 دن عوامی سہولیات کے لیے قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت متفرق کام انجام دیے جائیں گے۔

نادرا حکام کے مطابق اوقات کار میں اضافے اورہفتے میں 6 روز دفاترفعال ہونے کے نتیجے میں عوام کو بہترسہولیات میسرآئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں