امریکہ میں بیور مون کے نام سے پہچانے جانے والے ماہِ نومبر کے پورے چاند اور حالیہ 581 سالوں کے طویل ترین چاند گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔
چاند گرہن امریکہ کے مشرقی حصے میں مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 2 منٹ پر شروع ہوا ۔ حالیہ 581 سالوں کے طویل ترین جزوی چاند گرہن کے دوران چاند کا 97 فیصد حصہ دنیا کی اوٹ میں آ گیااور 3 گھنٹے 28 منٹ 23 سیکنڈ تک اسی حالت میں رہا۔
سال 2021 کا یہ آخری چاند گرہن شمالی اور جنوبی امریکہ، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیاء کے بعض علاقوں میں دکھائی دیا۔
چاند گرہن کے دوران چاند کے سُرخ دکھائی دینے کی وجہ سے اسے ‘خونی چاند ‘ بھی کہا جاتا ہے۔
