ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان سے غریب ممالک کو کووڈ۔19 ویکسین کی امداد

جاپان کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد  کے لیے 9 ممالک کو 37 لاکھ ویکسین  فراہم کرے گا۔

وزیر خارجہ حیاشی یوشی ماسا نے پریس بریفنگ میں  بتایا ہے کہ ترقی پذیر  9 ممالک سے کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں تعاون کیا جائے گا۔

حیاشی  نے بنگلہ دیش، کمبوڈیا، لاؤس، تونگا، وانو آتو، نکاراگوا، مصر، شام اور یمن کو کووڈ۔19 ویکسین کی 37 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے  کی  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  جاپانی مقامی پیداوار  ، خوراکوں کے اسٹاک اور ممالک کی ویکسین کی مانگ  کو مد نظر رکھتے ہوئے  ویکسین کی امداد کے عمل کو  جاری رکھے گا۔

جاپان میں تیار کیے جانے والے آسڑا زنیکا ویکسین  کی امداد کو  اقوام متحدہ کے  کوویکس  پروگرام  کی وساطت سے  مذکورہ ممالک  تک پہنچایا جائیگا۔

کیودو ایجنسی نے  ابتک  بطور امداد مختلف ممالک کو روانہ کردہ ویکسین  کی  خوراکوں کی تعداد 30 ملین کے قریب  پہنچ چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں