ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی آنے لگی اور یہ تعداد 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات سے متعلق 15 روزہ رپورٹ جاری کردی۔ سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 15 نومبر تک زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 736 مقدمات نمٹائے گئے اسی طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، دو اکتوبر کو عدالت عظمیٰ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے تجاویز کرگئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں