English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس و امریکہ زہرہ سیارے پر مشترکہ مشن بھِجیں گے

القمر

 نظام شمسی کے سیارے زہرہ  کے بارے میں تحقیق کے لیے روس اور امریکہ کے خلائی تحقیقی اداروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کے مطابق، امریکہ کے ساتھ مل کر وینس کی جانب ایک خلائی مشن بھیجا جائے گا۔

اس ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  اس طرح معاشی کے علاوہ تیکنیکی حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا۔

زہرہ نظام شمسی میں ہمارے نزدیک ترین سیارہ ہے اور اس کا حجم بھی ہماری زمین کے قریب برابر ہی ہے تاہم اس کی سطح کا درجہ حرارت کئی سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے