English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریا میں لاک ڈاون،عوام سڑکوں پر نکل آئے

القمر

آسٹریا نے کورونا کے بڑھتے واقعات کے باعث ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔

اس بات کا اعلان آسٹرین چانسلر الیگزینڈر شیلنبرگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

الیگزینڈر شیلنبرگ کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دینے کا منصوبہ ہے، اس لیے شہری فروری سے پہلے پہلے ویکسین لازمی لگوائیں۔

آسٹرین چانسلر کے مطابق لاک ڈاؤن کا دورانیہ کم سے کم دس دن اور زیادہ سے زیادہ بیس دن تک ہوسکتا ہے۔

آسٹرین حکام نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے پہلے ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اس فیصلے کے بعد عوام نے لاک ڈاون کے خلاف مظاہرے کیے  اور حکومت کے استعفی کے مطالبہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف سخت مداخلت کرتے ہوئے دس افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے