بلغاریہ میں آج صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
مہاجرین کے حوالے سے سخت نقطہ نظر رکھنے والے رومن رادیف کی دوسری مرحلے میں کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں۔
انہیں ایک ہفتہ قبل ہونے والے صدارتی انتخابات میں 49 فیصد ووٹ ملے تھے۔
سوشلسٹ جماعت کے حمایت یافتہ رادیف سابق ایئرفورس کمانڈر ہیں اور ملک میں بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
صوفیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر انستاس گیرڈیکوف، صدارتی انتخاب کے اس دوسرے مرحلے میں رادیف کے مد مقابل ہیں جنہیں GERB پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔
