ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو اے ای رات کو پیدل چلنے والوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار

کراچی:متحدہ عرب امارات(یو اے ای)رات کو پیدل چلنے والوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیدیاگیاہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(امن وامان)2021 کے سروے کی رپورٹ میں یو اے ای کا محفوظ ترین ممالک میں 95 فیصد اسکور رہا، ناروے 93 فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

 یواے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔

اس کے علاوہ گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں ناروے (94فی صد)، متحدہ عرب امارات (93فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد)اور فن لینڈ (92فی صد)کے ساتھ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں