English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چلی کے صدارتی انتخابات:انتونیو کاسٹ کو برتری حاصل

القمر

چلی کے صدارتی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند امیدوار خوزے انٹونیو کاسٹ کو دیگر تمام امیدواروں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل ہے۔

ان انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی تقریباﹰ مکمل ہو گئی ہے۔

ملکی انتخابی کمیشن نے بتایا کہ انتونیو کاسٹ اب تک اٹھائیس فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

خوزے انٹونیو کاسٹ جرمن نسل کے شہری ہیں اور پیشے کے لحاظ سے وہ ایک وکیل ہیں۔

ان کے بعد دوسرے نمبر پر بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے سابق طالب علم رہنما گابریئل بورچ ہیں جنہیں تقریباﹰ چھبیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے