English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان میں وزیراعظم حمدوک کی دوبارہ تقرری خوش آئند ہے:ترکی

القمر

ترکی نے سوڈان میں معزول وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی اقتدار پر دوبارہ بحالی  پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 امور خارجہ کے مطابق، سوڈان کی قومی بقا کونسل کے صدر جنرل عبدالفتاح البرہان  اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے درمیان آئین کی روشنی میں  اقتدار پر دوبارہ بحالی کے حوالے سے مطابقت خوش آئند ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ  ترکی سوڈان اور اس کی عوام سے تعاون جاری رکھے گا،اس نازک صورت حال کے دوران  اس بات کی اہمیت مقدم ہے کہ  سوڈانی عوام  کے تمام طبقوں کی توقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں قیام امن و استحکام کو ممکن بنایا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے