2019 میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو مشن میں ناکامی کے باوجود بھارت کے تیسرے سب سے بڑے فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا۔
یاد رہے کہ پائلٹ کو پاکستانی عوام نے پکڑ کر فوج کے حوالے کردیا تھا لیکن پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔
بھاتی جریدے ’دی انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ابھی نندن نے ویر چکرا وصول کیا، یہ بھارتی فوج کا تیسرا اعلیٰ سطح اعزاز ہے، جبکہ پہلے نمبر پر پرم ویر چکرا اور دوسرے نمبر پر ماہا چکرا ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی میں انعامات سے متعلق تقریب میں ابھی نندن نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند سے میڈل وصول کیا، تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی شریک تھے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی نندن کو حال ہی میں وینگ کمانڈر سے گروپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے انہیں ’جرأت مندی کے مظاہرے‘ پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔
بھارت کے مطابق انہوں نے پاکستانی فوجی طیارہ ایف 16 گرایا تھا جسے پاکستان، آزاد مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے حقیقت کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔
Delhi: Wing Commander (now Group Captain) Abhinandan Varthaman being accorded the Vir Chakra by President Ram Nath Kovind, for shooting down a Pakistani F-16 fighter aircraft during aerial combat on February 27, 2019. pic.twitter.com/vvbpAYuaJX
— ANI (@ANI) November 22, 2021
