ترکی کے ضلع وان کی مرادیے آبشار موسم خزاں کے مسحور کن منظر کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
نہر بندِماہی پر واقع یہ آبشار 20 میٹر کی بلندی سے گرتے دودھیا پانی کے ساتھ دیکھنے والوں کے لئے ایک شاندار منظر پیش کرتی ہے۔
فطرت کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہش مند افراد اور سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز مرادیے آبشار سال کے ہر موسم میں ایک منفرد خوبصورتی کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے۔
فطرت کے بعض پرستار آبشار کے نظارے سے دل بہلاتے ہیں اور بعض فوٹو گرافی یا مصوّری کے ذریعے اسے کیمرے کی آنکھ میں یا کینوس پر محفوظ کر لیتے ہیں۔
