English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹن بیبر سعودی عرب میں کنسرٹ نہ کریں:خدیجہ چنگیز

القمر

سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے سعودی عرب میں اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، خدیجہ چنگیز کی جانب سے جسٹن بیبر کے لیے ایک کھلا خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے جسٹن بیبر سے مطالبہ کیا کہ میرے محبوب منگیتر، صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کیلئے کنسرٹ نہ کریں۔

جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز  نے اپنے کھلے خط میں مزید لکھا ہے کہ  ’سعودی عرب میں اپنے کنسرٹ کو منسوخ کرتے ہوئے دنیا کو ایک واضح پیغام دیں کہ آپ کا نام، ٹیلنٹ، آپ کی موسیقی ایسے ملک کے لیے نہیں  ہے جہاں ناقدین کا قتل ہو۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر کا میوزک کنسرٹ سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں 5 دسمبر کو ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے