English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ وہی ہے جس نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کرائے، عمران خان

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات اور آئی ایم ایف پیکج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وزراء اور رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں سابق چیف جسٹس کی آڈیو کا بھی تذکرہ ہوا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے، یہ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے۔

وزیراعظم نے رہنماؤں اور ترجمانوں کو ای وی ایم سے متعلق ہدایت دی اور کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت ای وی ایم پر ہی کروائے جائیں گے، آپ لوگ زیادہ سے زیادہ ای وی ایم پر لوگوں کے تحفظات کو دور کریں۔

دریں اثنا وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ووٹر لسٹوں پر بھی کام کرنے کی ہدایت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے