ترکی کی جوتوں کی برآمدات سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کے ساتھ 852 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ترکی جوتا ساز سوسائٹی TASD کے جاری کردہ بیان کے مطابق جوتوں کی برآمدات میں پوری رفتار سے اضافہ جاری ہے۔
جنوری۔اکتوبر کے دورانیے میں 23 فیصد اضافے کے ساتھ 852 ملین ڈالر مالیت کے جوتے برآمد کئے گئے۔ صرف ماہِ اکتوبر کی برآمدات 14 فیصد اضافے کے ساتھ 87 ملین ڈالر رہیں۔
