ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت نے ماں کے بچے کو باپ کی معلومات کے بغیر شناختی کارڈ حاصل کرنے کی اجازت دے دی

سندھ ہائیکورٹ نے ماں کے بچے کو باپ کی معلومات کے بغیر شناختی کارڈ حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے 21 نومبر کو کراچی سے تعلق رکھنے والی معذور بچی کے کیس کا فیصلہ سنایا اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو حکم دیا کہ وہ بچے جن کی پرورش اکیلی ماں یا باپ نے کی ہے ان کے شناختی کارڈ کا اجرا خاتون یا مرد سرپرست کے نام پر کیا جائے۔

دوسری جانب معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سندھ ہائیکورٹ کے شناختی کارڈ سے متعلق فیصلے پر خوشگوار رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ صرف اللہ ان خواتین کی مشکلات جانتا ہے جو اس ملک میں اپنے بچوں کی تنِ تنہا پرورش کررہی ہیں۔

 

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

حدیقہ نے یہ بھی لکھا کہ آج اس فیصلے کے بعد ہمارا ملک ایک قدم آگے کی جانب بڑھ گیا ہے۔

گلوکارہ نے عدالتوں میں قانونی جنگ لڑنے والے تمام مرد و خواتین کا شکریہ ادا بھی کیا، جنہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جو انہوں نے گود لیا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں