سرینگر: بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں انسانی حقوق کے علمبردار کشمیری رہنما خرم جاوید کوگرفتارکرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خرم پرویز کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، بھارتی ینیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی
(این آئی اے) نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خرم پرویز کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپہ مارا اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں انہیں حراست میں لے لیا۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے خرم پرویز کیخلاف غیر سرگرمیوں سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
این آئی اے نے گرفتاری کے دوران خرم پرویز کے گھر کی تلاشی بھی لی، ان کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کچھ کتابیں بھی ضبط کرلی ہیں۔
