English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"قبل ازوقت انتخابات نہیں ہونگے"سیاسی جماعتیں جون 2023 کا انتظار کریں:ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات جون سن 2023 میں ہی ہونگے۔

صدر نے انصاف و ترقی پارٹی کے ضلعی صدور کے ایک اجلاس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں نے تاحال قبل از وقت انتخابات کی رٹ لگائی ہوئی ہے لیکن یہ نہیں ہوگا، جون سن 2023 کے صدارتی انتخابات میں انصاف و ترقی پارٹی اور قوم پرست تحریک پارٹی کا "اتحادِ جمہور” پارلیمان میں  واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے