English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران عالمی ماہرین کو اپنی جوہری تنصیبات کے تفصیلی معائنے کی اجازت دے:رافیل گروسی

القمر

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے تہران میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کو ایرانی جوہری تنصیبات تک زیادہ اور بہتر رسائی دی جائے۔

گروسی اس سال فروری سے اب تک اپنے تیسرے دورے پر گزشتہ شام تہران پہنچے تھے۔

انہوں نے آج  ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملنا تھا۔

محمد اسلامی کے ساتھ ملاقات کے بعد گروسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ادارہ ایرانی حکومت کے ساتھ بات چیت میں مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے