English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہونگے

القمر

امریکہ اور افغان طالبان کے مابین تعطل کی شکار مکالمت اگلے ہفتے سے دوبارہ قطری دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ،فی الحال ان مذاکرات میں طالبان کے ساتھ قومی اہمیت کے کئی امور پر بات چیت کے لیے دو ہفتے کا وقت رکھا گیا ہے۔

ان مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان کو درپیش انسانی بحران اور اس کے ممکنہ حل کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔

دوحہ مذاکرات کے اس نئے دور میں امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مندوب تھامس ویسٹ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے