English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں خاتون نے تعلق ختم کرنے پر سابقہ بوائے فرینڈ کو اغوا کر لیا

القمر

لاہور میں خاتون نے تعلق ختم کرنے پر سابقہ بوائے فرینڈ کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔

آن لائن ویب سائٹ سیاست ڈاٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں اپنی نوعیت کا ایک مختلف واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون پر اپنے سابقہ بوائے فرینڈ پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون نے پہلے اس شخص کو اغوا کیا اور پھر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
خاتون اپنے سابق بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے پر ناراض تھی جس کے باعث اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

اس حوالے سے اچھرہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد نامی نوجوان اور ملزمہ کا آپس میں تعلق تھا۔ شاہد نے اس کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو خاتون نے دو ساتھیوں اعظم اور اویس کی مدد سے اسے اغوا کر لیا۔

واقعے سے متعلق شاہد کے گھر والوں نے تھانے میں شکایت کی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن سعد عزیز کا کہنا ہے کہ ہم معاملے کے کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔زیر حراست ملزمان سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے