ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سبز باغ دکھا کر قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیاگیا،مریم اورنگزیب

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظرافسوسناک ہیں۔ مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پیٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی۔ سبز باغ دکھا کر عمران خان نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا۔ آٹے، چینی تو کہیں گیس پٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔ ہر طرف نئے
پاکستان کے اذیت ناک مناظر ہیں۔ افسوسناک، شرمناک۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عروج آفتاب کی بہترین نیو آرٹسٹ کے طور پر ممتاز گریمی لسٹ میں نامزدگی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ عروج اور ان کے اہل خانہ کو یہ کامیابی مبارک ہو۔ اس سے پہلے استاد نصرت فتح علی خان کو 1996 ءمیں نامزدکیاگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں