English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا

القمر

متحدہ عرب امارات نے ترکی ساتھ بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔

خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اعلان امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان گزشتہ  روز انقرہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔

 متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کو کھولے گا۔

 امارات کی جانب سے یہ اقدام  دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے کےلیے اٹھایا گیا ہے۔

 متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اسٹریٹیجک سرمایہ کاری سب سے اہم ہوگی جب کہ توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں کو بھی خاص اہمیت حاصل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے