English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سربیا، بلغراد میں راکٹ فیکٹری میں زور دار دھماکہ

القمر

دارالحکومت بلغراد میں راکٹ اور فوجی سازو سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں پیش آنے والے دھماکے سے 2 محنت کش ہلاک ہو گئے۔

فیکڑی میں اوپر تلے دھماکے ہوئے جس کے بعد  شہر کے آسمانوں پر دھوئیں کے بادل بن گئے۔ جائے وقوعہ کو  آگ بجھانے والے  عملے اور پولیس کو بھیج دیا گیا ہے۔ 

دھماکے سے تا حال 2  محنت کشوں کے ہلاک اور 16  کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے بارے میں  کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تو کسی ممکنہ نئے دھماکے کے پیش نظر فیکڑی کے ارد گرد کے علاقوں میں سلامتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ 260 مربع میٹر کے رقبے کے حامل گودام میں 500 راکٹ موجود ہیں، ہر راکٹ کا وزن 30 کلو گرام ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے