ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی زیر کنٹرول کشمیر میں فائرنگ،3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقبوضہ کشمیر علاقے رام باغ میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

شہید کشمیریوں کے لواحقین کی جانب سے بھارتی  قوتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور بھارت سے آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی  قوتوں کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کل بروز جمعہ مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی قوتوں نے 4 کشمیری ڈاکٹرز کو شہید کر دیا تھا اور چاروں کی لاشیں تحویل میں لیکر خود ان کی کسی نامعلوم مقام پر تدفین کر دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں