English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا نے فاسٹ بالر پیٹ کمنز کو کپتان مقرر کردیا

کینبرا: آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جبکہ بیٹر اسٹیو اسمتھ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنے کو اعزاز قرار دیا ہے،

پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ہے، ان کی بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے یہ تسلسل قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔ اسٹیو اسمتھ اور ان جیسے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے اس ذمہ داری کو اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کا آغازآٹھ دسمبر سے ہورہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے