English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر فٹ بال لیگ کا فائنل میچ لیاقت بادشاہ اور شوکت شہید سٹرائیکر کے درمیان کھیلا جائے گا 

کشمیر فٹ بال لیگ کا فائنل میچ لیاقت بادشاہ اور شوکت شہید سٹرائیکر کے درمیان کھیلا جائے گا

ان خیالات کا اظہار کشمیر فٹ بال لیگ کے چیف آرگنائزر گلفام خان نے کیاـ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 6 فرنچائزز کو شامل کیا گیا تھا جن میں آزادکشمیر پولیس ‘ مون کریشنز چن پیر لائنز ‘ وازوان کنگ ‘ میرافضال میموریل ‘ شوکت شہید سٹرائیکر ‘ لیاقت بادشاہ شامل ہیں ہم ان تمام فرنچائزز کے آنر صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے تعاون سے اتنا شاندار ایونٹ منعقد کروایا گیا ‘ ان کے ساتھ ساتھ ایس سی او کے سیکٹر کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ کھیلوں کے انعقاد کے لیے تعاون کیا ‘

گلفام خان کا کہنا تھا کہ فٹ بال کے کھیل کے پھلتا پھولتا دیکھ رہا ہوں ‘ کشمیر فٹ بال لیگ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ‘ نئے کھلاڑیوں کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جو آزادکشمیر کا نام روشن کر سکتے ہیں ‘ گلفام خان نے کہا کہ فائنل میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ‘ کشمیر لیگ کا فائنل میچ کشمیر کی طرح خوبصورت ہو گا ‘ انہوں نے زمید کہا کہ ہم اپنے شائقین فٹ بال کے لیے آل پاکستان اور آل آزادکشمیر جیسا بڑا ایونٹ لانے کے لیے پلان تیار کر رہے ہیں ‘ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح پر اپنی گیم شو کرنے کا موقع ملے اگر آزادکشمیر میں معیاری ایونٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے تو یقینا فٹ بال کا کھیل پرموٹ ہو گا اور ماضی کی طرح دوبارہ مظفر آباد کو منی برازیل کا خطاب حاصل کر سکتا ہےـ

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعزاز نسیم نے مظفر آباد کے اندر نامور کھلاڑی تیار کیے جن میں مختار احمد راتھر ‘ نیئر شیخ ‘ شکیل مغل ‘ طارق بٹ ‘ جاوید ‘ عامر بھولا ‘ امجد گگو ‘ آصف چوہان ‘ انجم بٹ ‘ سبط الحسن ‘ طارق جگوال ‘ بابا حنیف شیخ ‘ بلال قاری ‘ محبوب احمد طارق ‘ امجد شاہ ‘ ثاقب عباسی شامل ہیں آزادکشمیر کے دارالحکومت میں ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے سابقہ کھلاڑیوں کو میدان میں آ کر اپنے تجربات سے نئے ٹیلنٹ کو مستفید کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے