ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آٹے کے بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ، عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  آٹے اور یوریا کھاد کے بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، مریم نواز نے کس حیثیت سے بات کی،یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم  نے یہ باتیں پارٹی رہنماوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں   وزیراعظم نے  کہا کہ سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی۔ کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔

  مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے  میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، اجلاس کو وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔وزارت اطلاعات نے کاروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں