مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
میاں نواز شریف کا کہناتھاکہ بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں وفاداراور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد کے دو سیاسی خاندانوں کی بار بار سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر آئندہ پارٹی میں واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصل آباد ضلع میں میاں فاروق واحد کا خاندان ہے جس نے 40سال سے ہر مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیاہے۔

