تریپولی: لیبیا کی عدالت میں مسلح افراد کے حملے کی وجہ سے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے اپنی نااہلی کے خلاف درخواست دائر نہ کر سکے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں سیف الاسلام قذافی کو آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے جس کے خلاف انہوں نے آج عدالت میں درخواست دائر کرنا چاہی تاہم مسلح افراد نے عدالت کے احاطے میں حملہ کر دیا۔
حکومت نے اپنے بیان میں مسلح افراد کے حملے کو ناخوشگوار واقعہ قرار دے دیا ہے۔
