English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محنت ومشقت  سے قائم ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، جنرل باجوہ

القمر

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔

 ورکشاپ  میں معاشرے کے مختلف شعبوں و طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی، یہ  ملاقات یکم سے 27 نومبر تک کوئٹہ میں منعقد ہونے والی ورکشاپ کا حصہ ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ محنت ومشقت  سے قائم ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ صوبہ  بلوچستان کے عوام کے سیکیورٹی فورسز  سے بھر پور تعاون  کے نتیجے میں صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں نمایاں  سطح کی  پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا  پیش کرتے ہیں،  ہم اپنی سرحدی  اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے جو کہ قومی ترقی کے لیے بھی  لازم و ملزوم ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے