میانمار کے بنگلہ دیش سے ملحقہ علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی جیالوجیکل تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملک کے چن صوبے کے دارالحکومت حقا سے 19 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔
زیر زمین 33 کلو میٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی محسوس کیے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
